Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ساحل روڈ پر حادثہ، ایک ہلاک، 7 زخمی

اطلاع ملتے ہی پانچ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں جدہ الساحل روڈ پر جمعے کو دو گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ کئی شدید زخمی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ جنوبی کورنیش کے بالمقابل الساحل روڈ پر جمعے کو دو گاڑیوں میں ٹکر کی اطلاع ملتے ہی پانچ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے (فوٹو: عاجل)

ابو زید کا کہنا ہے کہ فیلڈ کمانڈ سلطان الثقفی نے امدادی آپریشن کی نگرانی کی۔ معائنے سے پتا چلا کہ 7 افراد زخمی اور ایک ہلاک ہوگیا ہے۔
زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو علاج کے  ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 

شیئر: