Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ساحل روڈ پر گاڑی الٹ گئی، دو ہلاک، دس زخمی

زخیموں کو فوری فرسٹ میڈیکل ایڈ مہیا کردی گئی فوٹو عاجل
جدہ میں سعودی ہلال احمر کےترجمان عبداللہ احمد ابو زید نے بتایا ہے کہ بدھ کو جدہ کے الساحل روڈ پر گاڑی الٹنے سے دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ جنوبی کورنیش کے السیف ساحل جاتے ہوئے سڑک پر ایک گاڑی کے الٹنے کی اطلاع ملی تھی فورا ہی 6 امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ ہوگئیں۔
 پتہ چلا کہ  بارہ افراد حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔ دو جان کی بازی ہار چکے اور دو کی حالت نازک ہے جبکہ 8 افراد مختلف نوعیت کےزخم آئے ہیں۔
ہلال احمر کےترجمان نے بتایا کہ زخیموں کو فوری فرسٹ میڈیکل ایڈ مہیا کردی گئی ۔انہیں قریب ترین ہسپتال میں داخل کرادیا گیا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: