Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ  

نومبر میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
 مختلف شعببوں میں سعودی عرب اور چین کے سٹراٹیجک تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے رابطے کے دوران جی 20 ممالک کی کوششوں،نومبر میں سعودی عرب کی صدارت میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ اور کورونا وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے گروپ کی مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

سٹراٹیجک تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

شاہ سلمان نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا کہ سعودی عرب وبا کے اثرات کم کرنے، بین الاقوامی معیشت کو سہارا دینے اور اقوام عالم کی خدمت کے لیے گروپ میں شامل ممالک کے ساتھ  جدوجہد کاخواہاں ہے۔ 
چینی صدر نےاس سال سعودی عرب کی زیر قیادت جی 20 گروپ کی کارکردگی پرشاہ سلمان کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں جی 20 کا کردار کلیدی رہا ہے۔ سعودی عرب نے تمام فریقوں کے درمیان تعاون میں یکجہتی پیدا کرنے کے لیے موثر کردارادا کیا- 

شیئر: