Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے والد ہلاک، بیٹی صدمے سے چل بسی

فیس بک پر ہزاروں صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا- فوٹو: الامارات الیوم
مصر میں ایک لڑکی کورونا وائرس سے والد کی موت کے صدمے سے جان کی بازی ہار گئی۔
الامارات الیوم کے مطابق مصر کے الغربیہ صوبے کے شہر المحلہ الکبری میں مصری لڑکی نورین الغرابلی کی موت کی خبر وائرل ہے۔ فیس بک پر ہزاروں صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
نورین الغرابلی اپنے والد فرج الغرابلی کی موت کے بعد اچانک بیمار ہوگئی تھی۔  
نورین الغرابلی اپنے والد سے بہت زیادہ جذباتی طور پر جڑی ہوئی تھی۔ والد کی اچانک موت پر اسے گہرا صدمہ ہوا اور وہ گم سم ہو گئی تھی۔ اس دوران وہ بیمار ہوئی اور دنیا سے چل بسی۔ 
المحلہ الکبری کی خاتون ڈاکٹر ماجدہ الخواجہ نے بتایا کہ لڑکی کا علاج کئی ہفتے تک ہسپتال میں کیا گیا لیکن وہ شدید صدمے کے باعث بیماری سے جانبر نہ ہوسکی۔ نورین کے والد جغرافیہ کے استاد تھے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: