Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن افواج کی حوثیوں کے خلاف اہم کامیابی

شمالی صوبہ الجوف کے بیشتر علاقوں کو حوثی ملیشیا کے قبضے سے چھڑا لیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
یمن کی افواج نے اتحادی قبائلیوں کے ہمراہ الخنجر فوجی اڈے سمیت گردو نواہ کے علاقوں پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ 
عرب نیوز کے مطابق یمن کی افواج نے ملک کے شمالی صوبے الجوف میں واقع اہم الخنجر فوجی اڈے اور گرد و نواح کے علاقوں پر حوثی ملیشیا سے قبضہ حاصل کر لیا ہے۔
یمن کی افواج کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے۔
یمن افواج کے ترجمان نے آپریشن کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حوثی ملیشیا کے یمن کے شمالی حصوں پر قبضے کو بڑا دھچکا ملا ہے۔
یمنی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی کے کمانڈرز کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن میں فضائی حملے کے ذریعے حوثی اڈوں اور ہتھیاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث سرکاری افواج کے لیے الخنجر فوجی اڈے اور دیگر علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے میں مدد ملی۔
عرب نیوز کے مطابق آپریشن کے دوران درجنوں حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کے صدر علی محسن الاحمر نے صوبہ الجوف پر مکمل قبضہ حاصل کرنے تک حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا کہا ہے۔
یمن کے سابق وزیراعظم اور صدر کے مشیر احمد عبید کا کہنا ہے کہ سرکاری افواج کی حوثی ملیشیا کے خلاف حالیہ کامیابیوں سے واضح ہے کہ حکومت دفاعی کے بجائے جارہانہ حکمت عملی اپنا رہی ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: