Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش ناکام

ایران نواز حوثیوں کی جانب سے عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کی جانب حوثی باغیوں کے ایک اوردھماکہ خیز ڈرون حملے کو عرب اتحادی فورسز نے ناکام  بنا دیاہے۔
اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ آج  بروز منگل یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
حوثی باغیوں کی اس کوشش کو اتحادی فورسز کی ایئر کمان اینڈ کنٹرول یونٹ نے بروقت ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز ڈرون تباہ کردیا ۔

اتحادی فوج کے ایئر کمان یونٹ نے حملے بروقت ناکام بنائے(فوٹو، ٹوئٹر)

کرنل الماکی کا مزید کہنا تھاکہ ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کی پشت پناہی جاری ہے جس کی وجہ سے وہ سعودی عرب پر مسلسل حملے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
حوثی باغیوں کی یہ کارروائیاں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں جن کا مقصد سعودی عرب کی شہری آبادی کو نقصان پہنچانا ہے۔
واضح رہے ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر مسلسل حملے جاری ہیں گزشتہ ہفتے متعدد ڈرون اور میزائل حملے اتحادی فورسز نے بروقت ناکام بنائے تھے۔

شیئر: