Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: تیونس میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

’ملک بھر میں آج منگل سے دو ہفتوں کے لیے مکمل کرفیو نافذ ہوگا‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)
تیونس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے  مطابق وزیر اعظم ہشام المشیشی نے آج منگل سے دو ہفتوں کے لیے مکمل کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تیونس کے بڑے شہروں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے دوسری لہر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے‘۔
’اب تک 40 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے‘۔
’بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن اور کرفیو کا فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ تیونس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42727 ہوگئی ہے جبکہ 687 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: