Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الکویتیہ کی تین سعودی شہروں کے لیے پروازیں بحال 

کویت نے کورونا وبا کا بحران  پر 31 ملکوں کے لیے کمرشل پروازیں معطل کر دی تھیں۔ 
کویت ایئرویز (الکویتیہ) نے سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویت ایئرویز نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب کے تین شہروں، ریاض، جدہ اور دمام کے لیے پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔
کویت نے کورونا وبا کا بحران  پر 31 ملکوں کے لیے کمرشل پروازیں معطل کر دی تھیں۔ 
الکویتیہ نے اعلان کیا تھا کہ تا ہدایت ثانی پروازیں معطل  رہیں گی۔
مصر، لبنان، ایران، شام اور عراق ان ملکوں میں شامل تھے جن کے لیے پروازیں بند کی گئی تھیں۔  

شیئر: