Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی قونصلیٹ کا سیکیورٹی اہلکار زخمی، حملہ آور گرفتار

’حملہ کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہوگیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے فرانسیسی قونصلیٹ کے سیکیورٹی اہلکار پر دھار دار آلے سے حملہ کر کے زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریجن پولیس کے ترجمان میجر محمد الغامدی نے کہا ہے کہ ’واقعہ جدہ میں واقع فرانسیسی قونصلیٹ کے سامنے پیش آیا جب ایک شخص نے سفارتی سیکیورٹی فورس سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار پر حملہ کر دیا تھا‘۔
’دھار دار آلے سے حملے کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہوگیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آور شخص گرفتار کیا گیا ہے‘۔
ترجمان نے حملہ آور کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

شیئر: