Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل سم کا کاروبار کرنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار

’گروہ کے قبضے سے 37557 سمیں پکڑی گئی ہیں جو مختلف کمپنیوں کی ہیں‘ ( فوٹو: الریاض)
مشرقی ریجن پولیس نے موبائل سم کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے غیر ملکی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق گرفتار شدگان کی تعداد 9 ہے جن کا تعلق بنگلہ دیش اور انڈیا سے ہے‘۔
مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان کیپٹن محمد الدریہم نے بتایا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی عمریں 30 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں‘۔
’یہ لوگ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے شناختی دستاویزات پر انہیں بتائے بغیر موبائل سمیں نکلوایا کرتے تھے‘۔
’ان کے قبضے سے 37557 سمیں پکڑی گئی ہیں جو مختلف کمپنیوں کی ہیں جبکہ 155 موبائل سیٹ کے علاوہ کئی لیپ ٹاپ بھی ضبط ہوئے ہیں‘۔
’گروہ کے افراد نے اپنی رہائش کو کاروبار کا ٹھکانہ بنا رکھا تھا جہاں سے وہ جرم کیا کرتے تھے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔

شیئر: