Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1312 نئے کیسز  

کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
اماراتی وزارت صحت نے کہا  ہے کہ جمعرات 29 اکتوبر 2020 کو نئے کورونا وائرس کے  1312 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے-  وزارت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران معاشرے کے  مختلف طبقوں اور زمروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے 130573 کورونا ٹیسٹ کیے-  
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کا تعلق مختلف ملکوں کے شہریوں سے ہے- سب کی حالت مستحکم ہے اور خطرے سے باہر ہے- اب تک امارات میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد  ایک لاکھ  30 ہزار 336 ہوگئی- 
اماراتی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید تین افراد کی موت واقع ہوگئی جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد  488 تک پہنچ گئی-  
وزارت کا کہنا ہے  کہ کورونا وائرس کے مزید  1500 مریض صحت یاب ہوگئے-  شفایا ب افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 147 تک پہنچ گئی-

شیئر: