Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے ایک لاکھ 24 ہزار ٹیسٹ

امارات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 491 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 491 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 764 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کووڈ 19 کے ایک لاکھ 24 ہزار 404 ٹیسٹ کیے گئے۔
 بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 826 مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں جس سے مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 894 ہوگئی ہے۔
وزارت نے بتایا ہے کہ کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔ امارات میں کورونا سے اب تک 475 اموات ہوچکی ہیں۔
کویت میں سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 695 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 927 ہوگئی ہے۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا نے وزارت صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ سنیچر 24 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 670 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعدداد ایک لاکھ 12 ہزار 110 ہوگئی ہے۔

کویت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 73 ہے (فوٹو: روئٹرز)

بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید چار چل بسے۔ اس طرح ملک میں مرنے والے افراد کی تعداد 744 ہوگئی ہے۔
کویت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 73 ہے جن میں سے 123 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ روز کورونا کے 5 ہزار 194 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 8 لاکھ 70 ہزار 754 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

شیئر: