Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:قومی دن کے جلوس کے لئے شاہراہ خلیج عربی بند

 
کویت سٹی: قومی دن کے جلوس کی مناسبت سے جمعرات کو خلیج عربی شاہراہ ٹریفک بند رہے گی۔وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج عربی شاہراہ میں جمعیۃ المہندسین چوک سے برٹش سفارتخانے تک کا پورا علاقہ بند کیا جائے گا۔ قومی دن کے جلوس اور تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے شہری وغیرملکی مخصوصی پارکنگ ایئریاز میں ہی اپنی گاڑیاں پارک کریں۔خصوصی اور معمر افراد کے لئے اکواپارک کی پارکنگ مختص کی گئی ہے۔
 

شیئر: