Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استاد کی فرض شناسی ’ڈائیلاسیس‘ کے دوران آن لائن لیکچر

کم طلبا جانتے ہیں کہ انکے ٹیچر گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں(فوٹو،اخبار 24 )
الاحسا شہر میں اسکول ٹیچر نے شدید بیماری کے باوجود بھی کلاس سے چھٹی نہیں کی۔
گردوں کے مرض میں مبتلا استاد ڈائیلاسیس کے سیشن کے دوران کلاس کا وقت ہونے پر طلبا کو لیپ ٹاپ پرلیکچردیتے ہیں۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ نے الاخباریہ ٹی وی چینل کے پروگرام کے حوالے سے لکھا ہے کہ الاحسا میں اسکول ٹیچر جو کہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ   ڈائیلاسیسکرانے کے لیےکڈنی سینٹر جاتے ہیں۔

ہفتے میں ڈائیلاسیس کے 3 سیشن لینے پڑتے ہیں(فوٹو، الاخباریہ)

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ استاد نے کہا کہ ہفتے میں ڈائیلاسیس کے لیے 3 سیشن کرانے ہوتے ہیں جبکہ اسکول میں ان کے 12 پریڈ ہیں۔
متاثرہ استاد نے مزید کہا جن دنوں مجھے ڈائیلاسیس کے لیے سینٹر جانا ہوتا ہےمیں اپنا لیپ ٹاپ ہمراہ لے جاتا ہوں تاکہ طلبا کا نقصان نہ ہو۔
ڈائیلاسیس کرانے کے دوران لیکچر بھی دیتا ہوں اور طلبا کی جانب سے سوالات کی وضاحت بھی کرتاہوں۔
پروگرام میں ایک سوال پر استاد نے کہا کہ ’طلبا کو تعلیم دینا میرا فرض ہے اور میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے طلبا کا نقصان ہو اور میں اپنے فرض سے غفلت برتوں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ میرے ساتھی بھی میری مدد کرتے ہیں اس کے باوجود میری کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ ہو ۔
استاد کا کہنا تھا کہ میری بیماری کے بارے میں بیشتر طلبا کو علم نہیں کہ میں ڈائیلاسیس کے لیے ہفتے میں 3 دن سینٹر جاتا ہوں۔

شیئر: