Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کے قدموں تلے جنت

الافلاج.... الافلاج کمشنری کے 32سالہ نوجوان نے ماں کو اپنا ایک گردہ عطیہ کرکے انہیں سالہا سال کی تکلیف سے نجات دلادی۔ تفصیلات کے مطابق گردہ عطیہ کرنے والے نوجوان کے بھائی نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ طبی معائنہ سے پتہ چلا تھا کہ ماں کے لئے سب سے زیادہ موزوں گردہ اسکے برادر سالم کا ہوگا۔سالم یہ سنکر فوراً ہی تیار ہوگیا تھا۔ ماں نے اپنے بیٹے سے گردہ قبول کرنے سے سختی سے انکار کیا تاہم بیٹے کی ضد کے آگے ماں نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ اسپیشلسٹ اسپتال میں گردے کی پیوند کاری کی گئی ۔ آپریشن کامیاب رہا۔ اس طرح عصر حاضر میں بھی ماں کیساتھ اولاد کی وفاداری کی ایک نئی مثال رقم ہوگئی۔
 

شیئر: