Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 230 کیسز، ریاض میں تعداد سب سے زیادہ

ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے مزید 230 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک مملکت میں کووڈ19 سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 58 ہزار 102 تک پہنچ چکی ہے۔
جمعرات کو وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز بدھ کو 11 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک کووڈ 19 سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 930 تک پہنچ گئی۔

ایک ہی دن میں 368 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی جہاں 78 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 42 ، مشرقی ریجن 29 ، مدینہ منورہ ریجن 20، عسیرریجن 13، قصیم ریجن میں 12 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
حائل ریجن میں 9 ، الباحہ ریجن 8 ، تبوک ریجن 7 ، شمالی حدود اور نجران ریجن میں مریضوں کی تعداد 6 ، چھ رہی۔
الجوف ریجن میں 4 جبکہ جازان ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے کم رہی جہاں صرف 3 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں کوورنا سے 368 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 881 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا سے بچاو کےلیے ضوابط پرعمل ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 4 ہزار 291 ہے جن کی حالت تسلی بخش ہے جبکہ 607 مریضوں کی حالت نازک ہونے کے سبب انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ازحد ضروری ہے جبکہ ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کو باربار دھونے سے اس مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

شیئر: