Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 249 کیسزکی تصدیق

جازان ریجن میں شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا کے مزید 249 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 872 ہو گئی ہے۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک دن میں کورونا سے 12 افراد ہلاک ہونے کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 919 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد 65 رہی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں 51 ۔

تین لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

مدینہ منورہ ریجن میں 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، مشرقی ریجن میں مریضوں کی تعداد 29 رہی۔
قصیم ریجن میں 19 ، عسیر میں 17 ، الباحہ 9 ، حائل ریجن میں 6 ، تبوک ریجن میں 3 اور جازان ریجن میں ایک شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ایک روز میں کورونا سے 337 افراد صحتیاب ہوئے ۔ اب تک اس مرض سے شفایاب ہونےوالوں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 513 ہو چکی ہے ۔
مملکت کے مختلف شہروں میں 4440 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جبکہ 632 مریضوں کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ایس اوپیز پرعمل کیا جائے ۔

عوامی مقامات پرسماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا لازمی ہے (فوٹو، ایس پی اے)

مقررہ ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کو سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔ کورونا سے بچاو کےلیے گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک پہننا لازمی ہے ۔ ماسک کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کی مستقل بنیادوں پرصفائی کے عمل کویقینی بنائیں اور مارکیٹوں کے علاوہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کے قانون پر عمل کیاجائے۔

شیئر: