Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرانک ٹیکس بل کیا ہے اور کن افراد کے لیے لازمی ہو گا؟

سعودی محکمہ زکاۃ و آمدنی نے کہا ہے کہ اس کی کونسل نے الیکٹرانک ٹیکس بل کی منظوری دی ہے۔ 
محکمے کے مطابق ٹیکس بل کسی الیکٹرانک ذریعےسے جاری ہوگا اور سعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنے والے کو دیا جائے گا۔ 
محکمہ زکاۃ و آمدنی کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال سعودی عرب میں ہر ٹیکس دینے والے شہری پر لازم ہو گا۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ زکاۃ وآمدنی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک بل میں کاغذی بل شامل نہیں ہوگا یا ان کاغذی بلوں کو الیکٹرانک بل شمار نہیں کیا جائے گا جنہیں سکین یا تصویر کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
نئے ضابطے کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنے والے تمام اداروں کو الیکٹرانک بل کا پابند بنایا جائے گا، اپنے تمام معاملات میں انہیں الیکٹرانک بل دکھانا ہوگا۔ 
ضابطے کے مطابق الیکٹرانک نوٹیفیکیشن بھی الیکٹرانک بل کی طرح قابل اعتبار ہوگا۔ 
اس کے علاوہ وہ تمام دفعات جو ٹیکس بل، کریڈٹ اور ڈیبٹ نوٹس پر لاگو ہوں گی وہ بلز کی حفاظت اور جاری کرنے کے طریقہ کار پر ان کا اطلاق ہوگا۔

شیئر: