Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹ کی واپسی کی درخواست آن لائن دی جا سکتی ہے؟

 محکمہ زکاۃ وآمدنی نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی رقم کی واپسی کی درخواست آن لائن دی جا سکتی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ نے کہا ہے کہ ’ واٹ کے بیلنس میں زائد رقوم کی واپسی کے لیے رجسٹرڈ اداروں کو درج ذیل طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا‘۔ 

 

’ سب سے پہلے ان کے بیلنس میں زائد رقم ہونی چاہئے، ان کے رجسٹری میں بینک آئیبان درج ہونا چاہئے، محکمے کے پورٹل میں اندراج کریں اوربلا واسطہ ٹیکس کو کلک کریں، ویلیوایڈڈ ٹیکس کلک کریں، واٹ کی رقم کی واپسی پر کلک کریں، اب رقم کی واپسی پر کلک کریں‘۔ 
’ یہ تمام چیزیں کرنے کے بعد آپ کو میسج آئے گا کہ آپ کی درخواست وصول ہوچکی ہے‘۔ 

شیئر: