Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مویشی چوری کرنے والے سوڈان کے چار شہری گرفتار

مسروقہ مویشیوں کی مالیت 3 لاکھ 60 ہزار ریال تھی(فوٹو،ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے مویشیوں کے باڑے میں ڈکیتی کرنے والے سوڈان کے چار شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے۔
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق ریاض ریجن کے معاون پرلیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  مویشی منڈی میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے مسلح ڈاکوں نے باڑے کے ملازمین کو زدوکوب کیا اور وہاں سے 184 مویشی لے کر فرار ہو گئے تھے۔
معاون پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مسروقہ مویشیوں کی مالیت 3 لاکھ 60 ہزار ریال کے قریب تھی ۔
چاروں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے ان کا چالان پراسیکیوشن کے ادارے کو بھجوا دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد کیس عدالت میں بھیجاجائے گا۔

شیئر: