Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے کو نقصان پہنچانے پر 2 برس قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ  

جرم ثابت ہونے پر ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔ (فوٹو: اخبار 24)
پراسیکیوشن جنرل نے خبردار کیا ہے کہ ریلوے لائن یا ریلوے سروس کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے والے کو 2 برس قید اور 5 لاکھ  ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ نے سعودی ریلوے کی جانب سے جاری نوٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ ’سعودی ریلوے لائن، ریل گاڑی کے ڈبوں یا ریل سروس سے منسلک کسی بھی چیز کو جان بوجھ کر تباہ کرنا یا نقصان پہنچانے والے قانون شکن سمجھے جائیں گے۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔ 
اس حوالے سے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہی قانون کی شق نمبر8/18 م کے تحت ایسا کرنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں دی جا سکتی ہیں جن میں 2 برس قید یا 5 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک  وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔ 
قید و جرمانے کےعلاوہ نقصان کا ازالہ بھی ’فاعل‘ سے کروایا جائے گا جس کے لیے اسے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنا ہوں گے علاوہ ازیں انجام دیے گئے جرم کی مقامی میڈیا میں تشہیر بھی مجرم کے خرچ پر کی جائے گی-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: