Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو مملکت میں موسم کیسا ہوگا؟

سعودی عرب کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت کم رہے گا- (فوٹو عرب نیوز)
موسمیات کے قومی مرکز نے جمعہ کو سعودی عرب میں موسم کے بارے میں مختلف توقعات کا اظہار کیا ہے-
اخبار 24 کے  مطابق موسمیات کے مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ  منورہ میں مختلف مقامات پر جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ اس سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی- خصوصا ساحلی علاقے اس کی زد میں ہوں گے-
موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ قصیم، ریاض اور مشرقی ریجنوں کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے- جبکہ سعودی عرب کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت کم رہے گا-
سعودی عرب میں جمعہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت  32 سینٹی گریڈ قنفذہ میں ہوگا اور سب سے کم درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ تبوک میں ہوگا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: