Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشفا کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سحر انگیز مناظر 

الشفا پر برسنے والے اولوں کی تہہ جم گئی ہے (فوٹو: العربیہ)
مغربی سعودی عرب کے مشہور الشفا پہاڑوں نے سفید چادر تان لی ہے۔
ژالہ باری سے درختوں کی سبز پتیوں اور پہاڑوں کی چٹانوں پر ہر طرف کا منظر سفید چادر پوش جیسا بن گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق آپٹیکل پیکٹوریل ولید الطلحی نے الشفا پر ژالہ باری اورسحر آفریں مناظر کیمرے میں قید کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

سبزہ زاروں سے آراستہ پہاڑ اور دلکش قدرتی مناظر اپنی مثال آپ ہیں (فوٹو: العربیہ)

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسم سرما کے ٹھنڈے ماحول میں الشفا پر برسنے والے اولوں کی تہہ جم گئی ہے۔ کئی گھنٹے تک ژالہ باری کے نشانات پہاڑوں اور درختوں پر نظر آتے رہے۔
طائف کی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے ٹورسٹ گائیڈ احمد الجعید نے بتایا کہ الشفا کا علاقہ طائف شہر کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہاں سے مغرب کی طرف تہامہ کا میدانی علاقہ اور نشیبی مقامات صاف نظر آتے ہیں۔ 


الشفا جانے والے منفرد موسم سے بھرپور لطف اٹھاتے ہیں (فوٹو: العربیہ) 

الشفا جانے والے موسم سرما کے دوران منفرد موسم کی قدرتی خوبیوں سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ 
 الشفا سیاحتی علاقہ ہے اور یہ سبزہ زاروں سے آراستہ بلند و بالا پہاڑوں اور دلکش قدرتی مناظر میں اپنی مثال آپ ہے۔ موسم گرما میں یہاں کی آب و ہوا سرد ہوتی ہے جبکہ موسم سرما میں یہاں موسم بہت زیادہ سرد ہو جاتا ہے۔ موسم سرما میں بارش ہوتی رہتی ہے اور گہری دھند بھی چھائی رہتی ہے۔ 

شیئر: