Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز پھر دوسو سے کم

پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 197 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 200 سے کم نئے کیسز سامنے آئے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے سنیچر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ  پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 197 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے جبکہ مملکت کے مختلف ریجنز میں 188 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید چار کے ہلاک ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 350 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 2 ہزار 107 ہے جن میں سے 329 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض میں رہے جن کی تعداد 78 ہے جبکہ مشرقی ریجن میں 43 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں کورونا کے 36 مریض سامنے آئے جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں مریضوں کی تعداد دس رہی، الباحہ ریجن میں چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 2 ہزار 107 ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)

حائل ، القصیم اور عسیر ریجن میں پانچ ،پانچ، جازان ریجن میں مریضوں کی تعداد تین رہی ، نجران، تبوک اور الجوف ریجن میں دو، دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اب تک 3 لاکھ 66 ہزار 185 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 3 لاکھ 57 ہزار 728 اس مریض سے شفایاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: