Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب افراد سے خصوصی پروگرام میں تعاون کی اپیل

اس حوالے سے وزارت صحت نے جائزہ بھی تیار کرایا ہے- (فوٹو: وزارت صحت ٹوئٹر)
معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کووڈ 19 (نئے کورونا) وائرس سے شفا پانے والوں سے اہم اپیل  کر دی- انہوں نے مرض کے طویل المیعاد اثرات کو سمجھنے کے لیے تعاون کے لیے کہا ہے-
اخبار 24 کے مطابق معاون سیکریٹری صحت نے توجہ دلائی ہے کہ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے دور رس اثرات کو سمجھنے کے لیے خصوصی پروگرام تیار کیا ہے- اس حوالے  سے کورونا سے شفا یاب افراد پر کیا بیتی اور کیا بیت رہی ہے یہ جاننے کے لیے سوالنامہ ترتیب دیا گیا ہے- کنگ فہد میڈیکل سٹی، وزارت صحت کے تعاون سے  اس سلسلے میں ایک طبی جائزہ تیار کر رہی ہے- جائزے کا عنوان ’کووڈ 19 کے مریضوں کے مختصر مدتی اور طویل مدتی تجربات‘ ہے-
معاون سیکریٹری صحت نے توجہ دلائی کہ وزارت صحت یہ جاننا چاہتی ہے کہ جو لوگ کووڈ 19 میں مبتلا ہوئے وہ کن کن کیفیات سے گزرے- شروعات کیسے ہوئی- مرض کی تشخیص سے چار ہفتے یا اس سے زیادہ مدت پہلے وہ کس حال میں تھے؟ صحت یابی کے بعد کس قسم کے اثرات محسوس کررہے ہیں- جائزے کے نتائج کی بنیاد پر طویل مدتی پالیسی تیار کی جاسکے گی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: