Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 369 نئے کسیز، ریاض ریجن میں سب سے زیادہ مریض

 نئے کیسز گزشتہ چند دنوں سے مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں  کورونا کے نئے کیسز گزشتہ چند دنوں سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آرہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے  جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ بدھ کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 369 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 306 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید پانچ مریض چل بسے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 415 ہو گئی ہے۔‘

’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 573 ہے(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 573 ہے، جن میں سے 417 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 173 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 85 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 48 مریض سامنے آئے جبکہ عسیر ریجن میں مریضوں کی تعداد 11 رہی۔  الباحہ ریجن میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اب تک تین لاکھ 71 ہزار 356 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)

الحدود الشمالیہ ریجن میں دس، الجوف ریجن میں سات، القصیم ریجن میں چھ مدینہ منورہ  ریجن میں  پانچ، جازان اور نجران  ریجن میں چار، چار جبکہ حائل اور تبوک ریجن میں تین، تین مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 71 ہزار 356 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 62 ہزار 368 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: