Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی سعودی کورونا ویکسین کے ای کلینکل ٹرائلز کا پہلا مرحلہ

لیباریٹری تجربات سے ثابت ہوگیا تھا کہ سعودی ویکسین موثر ہے۔ (فوٹو اشرق الاوسط)
سعودی عرب کی امام عبدالرحمن یونیورسٹی نے لیباریٹری تجربات کے بعد پہلی سعودی کورونا ویکسین کے ای کلینیکل ٹرائلز کا پہلا مرحلہ شروع کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق لیباریٹری تجربات سے ثابت ہوگیا تھا کہ سعودی ویکسین موثر ہے۔ سعودی جامعات پہلی کورونا سعودی ویکسین کی تیاری میں ایک دوسرے کی مدد کررہی ہیں۔ سعودی قیادت مملکت میں تعلیم اور سائنس ریسرچ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔ 
امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی نے برطانیہ اور سویڈن کی سب سے بڑی سپیشلسٹ کمپنی کے ساتھ ویکسین تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
یہ ویکسین عالمی سطح پر تیار کی جائے گی۔ اس سے قبل ویکسینیں اور دوائیں تیار کرنے والی مشہور کمپنیوں مثال کے طور پر سٹرازینکا کے ساتھ بھی اس حوالے سے ہوم ورک کیا جا چکا ہے۔ 
امام عبدالرحمن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ای کلینیکل ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں سعودی کورونا ویکسین مناسب مقدار میں مہیا ہوگی۔ اسی لیے معاہدے کیے گئے ہیں۔ برطانوی کمپنی عالمی معیار کے مطابق اس ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کرے گی۔ 
امام عبدالرحمن یونیورسٹی نے ای کلینیکل ٹرائلز کے  لیے ایک سپیشلسٹ کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔ یہ سینٹر ای کلینکل ٹرائلز پروٹوکول کی نگرانی کرے گا اور یونیورسٹی کے سکالرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ 

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے منظوری بھی حاصل کی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)

ای کلینیکل سٹڈیز میں حصہ لینے کے لیے رضاکاروں کا بندوبست کرے گا۔ رضاکاروں میں ویکسین سے پیدا ہونے والے مدافعتی نظام کے تجزیے کے لیے مطلوب ٹیسٹ بھی کرے گا۔ 
سپیشلسٹ سینٹر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے منظوری بھی حاصل کرے گا۔
امام عبدالرحمن یونیورسٹی نے ویکسین کاپی رائٹ کے اندراج کے لیے ایک سپیشلسٹ ایجنسی کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔ سعودی ویکسین ڈاکٹر ایمان المنصور کی قیادت میں تیار کی جارہی ہے۔ اس میں پی ڈی این اے ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔ 

شیئر: