Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدریہ الغانم کی وزارت تعلیم میں 14 ویں رینک میں ترقی

الغانم نے سکاٹ لینڈ سے 2014 میں آپریشنز مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔(فوٹو ٹوئٹر)
وزارت تعلیم کے ملازمین کے لئے سکالرشپ ایڈمنسٹریشن کی ڈائریکٹر جنرل بدریہ الغانم کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے 14ویں رینک میں ترقی دے دی گئی ہے۔ بدریہ الغانم 2019 کے بعد سے وزارت تعلیم میں اس عہدہ پر تعینات ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بدریہ الغانم نے 1987 میں ریاض کے کالج آف ایجوکیشن سے عربی ادب اور معاشرتی علوم کا ڈپلومہ حاصل کیا۔
4 برس کے بعد انہوں نے امریکہ سے ’آفس ایڈمنسٹریشن‘ میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ 2001 میں انہوں نے کالج آف ایجوکیشن سے عربی زبان میں بیچلرز ڈگری حاصل کی۔

’ اکیڈیمک پروفیشنل ڈیولپمنٹ‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ (فوٹو ارقام)

اس کے بعد 2014 میں الغانم نے سکاٹ لینڈ سے آپریشنز مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
الغانم نے 1988 سے 1992 تک ریاض کے 8 ویں ایلیمنٹری سکول میں استاد کی حیثیت سے کام کیا۔
ٹریننگ اینڈ سکالرشپ ایڈمنسٹریشن میں انہوں نے 1992 سے لیکر 2018 تک ٹریننگ سپروائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
بدریہ الغانم  نے2001 میں وزارت تعلیم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتی کمیٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 2003 سے2007 تک خصوصی حالات کے حامل اساتذہ کو منتقل کرنے کی ذمہ دار  وزارتی کمیٹی میں بھی شامل رہیں۔

ریاض کے 8 ویں ایلیمنٹری سکول میں 1988 سے 1992 تک ٹیچر رہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے 2003 سے 2019 تک  وزارت کی ڈسپیچنگ اور سکالرشپ کمیٹی کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
بدریہ الغانم نے 2014 سے 2018 تک تربیت اور وظائف کی عمومی انتظامیہ میں ڈاکٹرل سکالرشپ اور ڈسپیچنگ کے لئے خواتین امیدواروں کے لئے بنائی گئی انٹرویو کمیٹی کی رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
2010 سے 2012 تک انہوں نے وزارت کے ’ای ٹریننگ ‘ پروگراموں کا انتظام کیا۔ 2010 سے 3 سال تک الغانم نے وزارت تعلیم کے یونٹ برائے ’معیاری انتظامیہ‘ کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
2014 سے2016 تک انہوں نے شعبہ ’ اکیڈیمک پروفیشنل ڈیولپمنٹ‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں بعد ازاں اس شعبے کی ڈائریکٹر مقرر ہوگئیں۔
بدریہ الغانم نے 2018 سے 2019 تک ڈسپیچنگ اینڈ سکالرشپ کی انتظامیہ میں امور خواتین کیلئے جنرل سپروائزر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
 

شیئر: