Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے تعلیمی سال سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا

وزارت تعلیم اور صحت کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کیاجائے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نئے تعلیمی سال کےحوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت تعلیم کے ذرائع کا حوالے سے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال 1442 ہجری کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ صادر نہیں کیا گیا تاہم یہ امر یقینی ہے کہ سکولوں میں تدریسی عمل شروع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ تنہا وزارت تعلیم کا اختیار نہیں۔

یہ کہا جارہا تھا کہ آن لائن ایجوکیشن پروگرام  شروع ہو گا۔( فوٹوسوشل میڈیا)

وزارت تعلیم اور صحت کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کیاجائے گا۔ 
 ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مرحلے میں 6 ملین طلبہ جبکہ 16 لاکھ طلبہ جامعات میں رجسٹر ہیں جن کی صحت کی حفاظت کو مدنظررکھتے ہوئے مشترکہ بنیاد پرفیصلہ کیاجائے گا۔ 
واضح رہے بعض سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں گشت کررہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے سکولوں میں تدریسی عمل شروع کرنے کا عندیہ دیاگیا ہے جبکہ بعض خبروں میں یہ کہا جارہا تھا کہ محدود سطح پر آن لائن ایجوکیشن پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

شیئر: