Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب ہونے والے نئے کیسز سے زیادہ

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 351 نئے مریض سامنے آئے ہیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ رہی ہے۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ پیر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 351 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 418 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چھ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 534 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 616 ہے، جن میں سے 519 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 168 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 62 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ ریجن میں کورونا کے 53 مریض سامنے آئے۔ القصیم ریجن میں 17 اور مدینہ منورہ ریجن میں 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اب تک تین لاکھ 80 ہزار 182 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو سبق)

حائل ریجن میں دس، عسیر ریجن میں سات، جازان ریجن میں پانچ، الحدود الشمالیہ، الجوف اور تبوک ریجن میں چار، چار، الباحہ ریجن میں دو جبکہ نجران  ریجن میں دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 80 ہزار 182 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 71 ہزار 32 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: