Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا پھیلاؤ، کویت میں ایک ماہ کے لیے رات کا کرفیو نافذ

غیرملکیوں کی کویت آمد پر پابندی میں بھی توسیع کی گئی ہے (فوٹو دی نیشنل)
کویت نے اتوار سات مارچ سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رات کے وقت مکمل کرفیو نافذ کیا ہے جو آٹھ اپریل تک 30 روز تک جاری رہے گا۔ 
کویتی جریدے القبس کے مطابق کویتی وزیراعظم صباح الخالد نے کرفیو کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے تمام سرکاری اداروں کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس بلایا تھا جس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام ادارے کرفیو کو کامیاب بنانے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ کرفیو کے نفاذ میں لاپروائی نہ برتیں اور اس کے ہدف کو یقینی بنائیں۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کویت میں وبا پر قابو پالیا گیا تو ایسی صورت میں کرفیو کا تیس روزہ دورانیہ کم کیا جاسکتا ہے۔ 
کویتی کابینہ کرفیو پر عمل درآمد کی راہ میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں اور ضرورتوں پر بحث کے لیے وسیع البنیاد سرکاری اجلاس منگل کو منعقد کرے گی۔ 
کویت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ملک میں کووڈ 19 کے نئے  1318 مصدقہ مریض ریکارڈ پر آئے  ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد 199428 ہوگئی ہے۔ 
کویتی کابینہ نے جمعرات کے اجلاس میں غیرملکیوں کی کویت آمد پر پابندی میں توسیع اور کرفیو کے اوقات کے دوران نماز کی اجازت کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ نے تمام پبلک پارکوں، تفریح گاہوں اور عوامی بیٹھکوں کو بند کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ 
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: