Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں ایشیئن مساج سنٹر پر فائرنگ، چھ خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک

ہلاک ہونے والے چار افراد کا قتل ایکوتھ میں واقع ایشین مساج سینٹر میں ہوا (فوٹو: اے بی سی)
امریکی ریاست جارجیا میں تین مختلف ایشین مساج سینٹرز میں فائرنگ سے چھ ایشیائی خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے منگل کو ہونے والے اس واقعے کے بعد ایک سفید فام نوجوان کو ان تینوں وارداتوں میں ملوث ہونے کے شک میں گرفتار کیا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایشین امریکن کمیونٹی کو نفرت انگیز جرائم کا سامنا ہے اور ان حالات میں کمیونٹی کے اندر یہ خوف سرایت کر رہا ہے کہ ان کے کاروبار کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

اٹلانٹا جرنل کانسٹیٹیوشن کے مطابق ہلاک ہونے والے چار افراد کا قتل ایکوتھ میں واقع ایشین مساج سینٹر میں ہوا۔
پولیس افسر جے بیکر نے پیپر کو بتایا مرنے والوں میں دو ایشین خواتین، ایک سفید فام خاتون اور ایک سفید فام مرد تھا۔
اٹلانٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی علاقے میں گولڈ مساج سپا اور اروما تھراپی سپا میں چار خواتین ہلاک ہوئیں جو ایشیائی تھیں۔
حکام نے ان تینوں واقعات میں شک کی رابرٹ آرون نامی نوجوان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس نوجوان کا پیچھا کیا گیا اور اسے اٹلانٹا سے 150 میل دور گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق تحقیقات میں ایف بی آئی پولیس کی مدد کر رہی ہے۔

شیئر: