Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو کئی علاقوں میں بارش کا امکان، درجہ حرارت میں کمی ہوگی

اتوار کو تین علاقوں کا درجہ حرارت تین تا سات سینٹی گریڈ ہوگا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعے کو مملکت کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بارش سے قبل گرد آلود ہواؤں کے باعث مملکت کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں حد نظر محدود ہوجائے گی۔
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعے 9  سے پیر 12 اپریل تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم غیرمستحکم رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جمعہ اور سنیچر کو سعودی عرب کے تمام علاقوں میں گرمی بڑھ جائے گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور الشرقیہ ریجنوں میں انتہائی درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوگا جبکہ سعودی عرب کے مغربی اور شمالی علاقوں میں سنیچر سے درجہ حرارت کم ہونے لگے گا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ حدود شمالیہ، الجوف اور تبوک میں اتوار کو درجہ حرارت تین تا سات سینٹی گریڈ ہوگا اور پیر کو مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں بھی درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: