Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں اس سال بھی عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی

ملک میں روایتی عید بازاروں پر بھی پابندی لگادی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سلطنت عمان  نے نئے کورونا وائرس  کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس سال بھی عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید کی نماز پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا  کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس سال عید کی باجماعت نماز ملک میں کہیں نہیں ہوگی۔ 
اعلی کمیٹی نے اس حوالے سے دوسرا فیصلہ یہ کیا ہے کہ سنیچر 8 مئی 2021  سے سنیچر 15 مئی تک تمام کاروبار بند رہیں گے۔ اس پابندی سے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں، پٹرول سٹیشن اور فارمیسیاں مستثنی ہوں گی۔
سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے ایک فیصلہ یہ بھی کیا ہے کہ شام 7 سے صبح  4 بجے تک گاڑیوں اور عوام  کی نقل و حرکت ممنوع ہوگی۔ یہ  پابندی 8  سے 15 مئی تک برقرار رہے گی۔ 
عمان نے ایک پابندی یہ لگائی ہے کہ ملازمین دفاتر میں آکر کام کرنے کے بجائے آن لائن ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اتوار 9 مئی سے منگل 11 مئی تک تمام سرکاری اداروں کے ملازمین اپنے اپنے گھروں سے کام کریں گے۔
سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے ملک میں روایتی عید بازاروں کو جنہیں عمان میں (الھبطات) کہا جاتا ہے، پر پابندی لگادی ہے۔ علاوہ ازیں ہر کسی بھی قسم کی بھیڑ بھاڑ سے بھی منع کردیا گیا ہے۔

شیئر: