Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی عمان کے فرمانروا کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحا ن نے دعوت نامہ پیش کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحا ن نے عمان کے نائب وزیر اعظم برائے کابینہ امور فہد بن محمود السعید سے مسقط میں ملاقات کی اور دعوت نامہ ان کے حوالے کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے تہنیتی پیغام دیا۔ عمان  کے سلطان اور عوام کی ترقی وخوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: