Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں پیر کو بارش کا امکان، تیز ہوائیں چلیں گی

سب سے زیادہ درجہ حرارت حفر الباطن اور مدینہ منورہ میں رہے گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر کو مملکت کے متعدد علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی مقامات کا موسم غیرمستحکم ہوگا۔ گرج چمک کا سلسلہ ملک کے وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ 
بیان میں قومی مرکز نے مزید کہا کہ ریاض ریجن کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں سے گردو غبار اٹھے گا جس سے حد نظر متاثر ہوگی۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ پیر سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت حفر الباطن اور مدینہ منورہ میں رہے گا جو 40 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔ 

شیئر: