Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں اتوار کو موسم ابر آلود اور کہیں بارش کا امکان

سب سے زیادہ درجہ حرارت مشرقی ریجن میں رہنے کا امکان ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’اتوار کو مملکت کے متعدد علاقوں میں موسم آبرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی قوی امکان ہے‘۔ 
ویب نیوز اخبار24 نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ’ جازان کے پہاڑی سلسلے، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کےعلاوہ مملکت کے وسطی علاقے میں بھی موسم آبر آلود اور کہیں کہیں بارش کا امکان ہے‘۔ 
درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مشرقی ریجن خاص کرحفرالباطن میں رہنے کا امکان ہے جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا جبکہ السودہ علاقے میں درجہ حرارت 13 ڈگری تک رہے گا‘۔ 
موسمیات کی رپورٹ کے حوالے سے شہری دفاع کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ ’جن علاقوں میں بارش کا امکان ہے وہاں سفر کرنے والے احتیاطی تقاضوں کو مدنظر رکھیں اورنشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریز کریں‘۔ 

 

شیئر: