Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 3 روزہ ’بگ سیل‘ جمعرات سے، نوے فیصد تک رعایت ہوگی

سیر و سیاحت پر آنے والے اس سیل سے فائدہ اٹھا سکیں گے- (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی میں تین روزہ ’بگ سیل‘ جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔ ریاست کے شاپنگ سینٹرز میں صارفین نوے فیصد تک رعایتی نرخوں پر پسندیدہ اشیا حاصل کرسکیں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں موسم گرما کی آمد پر تجارتی اور تفریحاتی مراکز صارفین کو خصوصی پیشکشیں جاری کرتے ہیں۔ یہ مصروف ترین سیزن مانا جاتا ہے۔

27 سے 29 مئی کو بھی اچھی پیشکشیں دی گئی تھیں- (فوٹو الامارات الیوم)

تین روز کے دوران دبئی کے بازاروں میں زبردست گہما گہمی ہوگی۔ اس دوران ریٹیل سیکٹر کو فائدہ ہوگا۔  
دبئی کے باشندوں کے علاوہ سیاحت کے لیے آنے والے بھی بگ سیل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر سماجی فاصلے اور حفاظتی ماسک کی پابندی سب پرلازمی ہوگی۔ 

تفریحاتی پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کو بھی سہولتیں ملے گی- (فوٹو الامارات الیوم)

دبئی کے تجارتی مراکز اور بین الاقوامی ٹریڈ مارک والے سینٹرز ایک طرف تو رعایتی قیمت پر سامان فروخت کریں گے اور دوسری جانب تفریحاتی پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کو بھی سہولتیں دیں گے۔  
تجارتی مراکز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے 27 سے 29 مئی کے دوران 72 گھنٹے کے لیے فیملی کے تمام افراد کے حوالے سے اچھی پیشکشیں دی تھیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: