Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پانچ ہزار اشیائے صرف سستی

25 سے 60 فیصد تک رعایتی نرخ نافد کیے جائیں گے (فوٹو: سوشل میڈیا)
اماراتی وزارت اقتصاد کا کہنا ہے کہ امارات میں پانچ ہزار اشیائے صرف اور کھانے پینے کی چیزوں پر 25 سے 60 فیصد تک رعایتی نرخ نافد کیے جائیں گے۔
وزارت کے مطابق رعایتی نرخوں پر عمل درآمد یکم مارچ 2020 سے شروع کردیا گیا ہےاوریہ سلسلہ ماہ رواں کے آخر تک جاری رہے گا۔ یہ رعایت تحفظ صارفین کے پندرہویں خلیجی جشن کی مناسبت سے دی جارہی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق خلیجی ممالک ان دنوں تحفظ صارفین کا جشن 2020 منا رہے ہیں۔ اسے صارفین کے لیے محفوظ آن لائن شاپنگ کا نام دیا گیا ہے۔

 یکم مارچ  سے عمل درآمد  شروع کردیا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

کوآپریٹو آرگنائزیشن برائے صارفین نے بتایا کہ سال رواں کے دوران کوآپریٹو کے سودے 6.311 ارب درہم تک کے ہوچکے ہیں۔
وزارت اقتصاد میں ادارہ تحفظ صارفین کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہاشم سعید النعیمی کا کہنا تھا کہ وزار ت نے ریٹیل کے بڑے تاجرو ں کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کرکے رعایتی نرخوں پر پانچ ہزار اشیا کا انتخاب کیا۔ ان اشیا پر 25 فیصد سے رعایت شرو ع ہوگی اور 60 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔‘

شیئر: