Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عنیزہ کے کنگ سعود ہسپتال میں آتشزدگی

شہری دفاع نے بروقت کارروائی کرکے ہسپتال میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں عنیزہ کے کنگ سعود ہسپتال میں جمعے کو غیر متوقع طور پر آگ لگ گئی تہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اخبار  24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرکے ہسپتال میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ 
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ’ آگ شارٹ سرکٹ سے ایکسرے سیکشن میں لگی تھی۔ ہسپتال میں زیرعلاج افراد متاثر ہوئے اور نہ اوپی ڈی سے رجوع کرنے والوں پر اس کا کوئی اثر پڑا ہے‘۔  
وزارت صحت نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ’عنیزہ کے کنگ سعود ھسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے‘۔
بیان کے مطابق ’جمعے کی دوپہر لگنے والی آگ سے ھسپتال کی فراہم کی جانے والی خدمات متاثر نہیں ہوئی ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے‘۔

شیئر: