Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد کے ہسپتال میں آتشزدگی، سعودی عرب کا اظہار افسوس

امارات نے بھی اس تکلیف دہ حادثے پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔( فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب نے عراق کے دارلحکومت بغداد کے ھسپتال میں لگی آگ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
بغداد کے ابن خطیب ھسپتال میں سنیچر کو کورونا مریضوں کے لیے موجود آکسیجن سیلنڈروں میں لگنے والی آگ سے کم ازکم 82 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی طرف سے متاثرین کے لواحقین،عراق کی قیادت، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے۔
بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات نے بھی اس تکلیف دہ حادثے کے متاثرین، حکومت اور عراق کے عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں عراق کے اظہار یکجہتی کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

 

شیئر: