Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)  
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے بدھ کو ریاض دفتر خارجہ میں آئرلینڈ کے وزیر خارجہ و دفاع سیمن کوفینی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے سعودی عرب اور آئرلینڈ کے دو طرفہ تعلقات اور ہر سطح پرانہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔  

علاقائی و بین الاقوامی حالات پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔
عادل الجبیر نے آئرلینڈ کے وزیر خارجہ و دفاع اور ان کے ہمراہ آئے وفد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔
اس موقع پر سعودی وزارت خارجہ میں یورپی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن خزیم، مملکت میں متعین آئرلینڈ کے سفیر اور ہمراہ وفد بھی شریک رہے۔ 

شیئر: