Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے سفیر پاکستان بلال اکبر کی ملاقات

دونوں ممالک کے مشترکہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ورکن کابینہ عادل الجبیر سے جمعرات کو سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے ملاقات کی- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور نئے پاکستانی سفیر نے دونوں  ممالک کےمابین گہرے برادرانہ وتاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا-
اس موقع پر دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے- 
عادل الجبیر نے آرزو ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے میں کامیاب رہیں گے- 
اس موقع پر سیکریٹری پروٹوکول مشاری بن علی بن نحیت بھی موجود تھے- 
دریں اثنا وزیر مملکت برائے امور خارجہ  عادل الجبیر سے مملکت میں متعین چیک کے سفیر اور ہالینڈ کی سفیر نے یورپی ادارے کے ڈائریکٹر سلطان بن خزیم کی موجودگی میں ملاقات کی- 
 

شیئر: