Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: کارکن کو زد وکوب کرنے والا بلدیہ کا اہلکارگرفتار

کارکن کو مارنے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائل ہوگئی تھی(فوٹو ، ٹوئٹر)
میئرجدہ صالح علی الترکی کے حکم پرسبزی منڈی کے کارکن کو زدوکوب کرنے والے بلدیہ کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
ویب نیوز ’سبق‘نے بلدیہ جدہ کے حوالے سے کہا ہے کہ بلدیہ کے ایک اہلکار نے جدہ کی مرکزی سبزی منڈی میں کام کرنے والے ایک کارکن کو زدوکوب کیا۔
کارکن کو زدوکوب کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی جس پرمیئرجدہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات صادر کیے۔
بلدیہ کا مزید کہنا تھا کہ اہلکار کوگرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کارکن کو زدوکوب کرنے کا واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا تھا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔
واضح رہے بلدیہ کی ٹیمیں سبزی وپھل منڈی میں کام کرنے والوں کا جائزہ لیتی ہیں تاکہ کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔ کارکن کو زدوکوب کرنے والا اہلکار بلدیہ کا ملازم تھا۔
 

شیئر: