Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں مرکزی سبزی منڈی کی مستقل نگرانی ہوگی

آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا جاتا ہے(فوٹو سبق)۔ 
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجنل بلدیہ کی جانب سے مرکزی سبزی منڈی کی صفائی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
سبزی منڈی میں مستقل طور پر نگرانی کے عمل کو یقینی بنانے کےلیے مختلف مقامات پرسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کردی گئی ہے۔ 
سعودی خبرر ساںایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے الکعکیہ میں مرکزی سبزی منڈی کی صفائی اور وہاں کام کرنے والوں کو منظم کرنے لیے بلدیہ کی جانب سے جامع پروگرام پرعمل کیا گیا ہے۔

 منڈی میں صفائی کے عمل کو بہتر بنایا گیا ہے (فوٹو سبق)

منڈی کی راہداریوں کی مخصوص طرز پر از سرنو تعمیر کی گئی ہے جس کا مقصد منڈی میں صفائی کے عمل کو بہتر بنانا ہے تاکہ زمین پر وائرس کی افزائش کو ہر طرح سے روکا جاسکے۔ 
منڈی کی انتظامیہ کی جانب سے مستقل نگرانی کے لیے مختلف اہم مقامات پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کی مانیٹرنگ منڈی کے مرکزی کنٹرول روم میں کی جائے گی۔ 
کنٹرول روم میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر نگرانی کا عمل جاری رکھنے کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔کارکنوں کو شفٹوں کی بنیاد پر متعین کیا گیا ہے تاکہ نظم وضبط کو قائم رکھا جاسکے۔ 

مختلف مقامات پرسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کردی گئی ہے۔ 

واضح رہے مکہ مکرمہ کی مرکزی سبزی منڈی جو کہ الکعکیہ کے علاقے میں ہے وہاں فرش کی حالت انتہائی خستہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے صفائی کا عمل مستقل بنیادوں پر ممکن نہیں تھا ۔
سبزی اور پھل گرنے سے فرش پر جراثیموں کی افزائش اور وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ رہتا تھا۔ 
منڈی کی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی دروازوں پر اہکاروں کو بھی متعین کیا گیا ہے جو کورونا ایس اوپیز کے تحت آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرتے ہیں۔ 

شیئر: