Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پب جی کھیلنے پر مارنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ

’شوہر مجھے پپ جی کھیلنے سے روکتے ہیں حالانکہ میں گھر کی تمام ذمہ داریاں ادا کرتی ہوں‘ ( فوٹو: العربیہ)
ایک خاتون نے کہا ہے کہ ’وہ اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر نے انہیں پب جی کھیلنے پر مارا ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق ’عید الاضحیٰ کے پہلے دن شوہر نے گھر میں آنے والے مہمانوں کے لیے اہلیہ سے قہوہ بنانے کا کہا تھا۔‘
تاہم بیوی پب جی کھیلنے میں مصروف رہنے کے باعث قہوہ بنانا بھول گئیں جس کے باعث شوہر نے غصے میں آکر اہلیہ کی پٹائی کردی۔
اہلیہ نے کہا ہے کہ ’مارنے سے انہیں نفسیاتی اور جسمانی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی کا وہ مطالبہ کریں گی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’شوہر مجھے پب جی کھیلنے سے روکتے ہیں حالانکہ میں گھر کی تمام ذمہ داریاں پوری طرح سے ادا کرتی ہوں۔‘

شیئر: