Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا عمرہ زائر ٹیکسی پر حرم مکی جاسکتا ہے؟

’ملک بھر سے آنے والے زائرین پہلے اسقتبالیہ مراکز میں اپنا اندراج کرائیں گے‘ ( فوٹو : ٹوئٹر)
کیا عمرہ زائر اپنے شہر سے ٹیکسی پر براہ راست حرم مکی شریف جاسکتا ہے؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کسی نے یہ سوال کیا ہے۔
وزارت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ٹیکسی پر مکہ مکرمہ آنے والے کے لیے لازمی ہے کہ پہلے وہ استقبالیہ مراکز میں اپنا اندراج کرائے‘۔
’اس مقصد کے لیے وزارت نے غزہ، اجیاد اور الشبیکہ تین مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں زائرین کا اندراج ہوتا ہے‘۔
دوسری طرف حرمین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے لیے چار مراکز مقرر کر رکھے ہیں‘۔
’ملک بھر سے آنے والے عمرہ زائرین مسجد الحرام میں داخلے کے لیے پہلے باب علی، کدی، اجیاد اور الشبیکہ پہنچے گے‘۔
’بعد ازاں عمرہ زائرین کو حرم داخل کیا جائے گا جہاں وہ طے شدہ ٹریک اختیار کرتے ہوئے عمرہ مناسک کی ادائیگی کریں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ مناسک کی ادائیگی کے بعد حرم سے نکلنے کے لیے باب المروہ استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: