Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر ڈیفنس نے حوثیوں کا ڈرون تباہ کر دیا

گزشتہ روز حوثیوں کے چھ حملے ناکام بنائے تھے( فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد نے بدھ کی رات حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔
سعودی ایئر ڈفینس نے بارود سے لدے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا۔
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’حوثی ملیشیا دانستہ طور پر شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ عرب اتحاد کی طرف سے بین الاقوامی قانون کے مطابق عام شہریوں کو خطرے سے بچانے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ  عرب اتحاد نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کے چھ حملے ناکام بنائے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عرب اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے بتایا  تھا کہ ’ جازان ریجن میں اہداف کی جانب سے بھیجے گئے بارود سے لدے 2 ڈرون اور 4 بیلسٹک میزائل راستے میں روک کر تباہ کردیے گئے‘۔

شیئر: