Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کے تین ڈرون تباہ کردیے

عرب اتحاد نے سنیچر کی رات جنوبی سعودی عرب پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے ناکام بنائےہیں۔ تین ڈرون راستے ہی میں روک کر تباہ کردیے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’حوثی ملیشیا شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ عرب اتحاد کی طرف سے حوثیوں کے حملوں سے عام شہریوں کو بچانے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔

شیئر: