Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں 93 کلومنشیات کی سمگلنگ ناکام

منشیات لوہے کے پائپس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی(فوٹو، البیان)
شارجہ  کسٹم حکام نے خالد پورٹ پر 93.3 کلو گرام نشہ آور کرسٹل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی-
سمندری راستے میتھازون مادے سے تیار کردہ 3 ہزار نشہ آور گولیاں بھی سمگل کی جارہی تھیں- 
اماراتی خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق شارجہ کسٹم افسران نے ایشیائی ملک سے غذائی اشیا لانے والے کولڈ کنٹینر کی تلاشی لی جس میں ممنوعہ اشیا چھپائی گئی تھیں-
کسٹم افسران نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کولڈ کنٹینر کا باریک بینی سے معائنہ کیاتو معلوم ہوا کہ منشیات انتہائی مہارت سے فولادی پائپس میں چھپائی گئی تھی- 
شارجہ پورٹ، کسٹم اور فری زون اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ شارجہ کسٹم کے پاس ہر طرح کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے والا انتہائی ترقی یافتہ سسٹم موجود ہے-
کسٹم حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پراہلکاروں کی مثالی کارکردگی کو سراہا۔

شیئر: